ماہانہ آرکائیو

جنوری 2024

بشریٰ بی بی کا عدت میں نکاح کا کیس خارج کرنےکیلئے ہائیکورٹ سے رجوع

بشریٰ بی بی نے بیرسٹر سلمان اکرم راجہ کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں کہا گیا ہےکہ عدت میں نکاح کا کیس نہیں بنتا، ٹرائل کورٹ کا بھی کیس سننے کا دائرہ اختیار نہیں۔ سابق شوہر خاور مانیکا نے مذموم مقاصد کے لیے…

نندی پور اور گڈو پاور پلانٹ کی نجکاری منسوخ کرنے کا فیصلہ

ذرائع نجکاری کمیشن کے مطابق گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ کم کرنے کیلئے پاور پلانٹس کے شیئرز پی ایس او کو دینےکی تجویز دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاور پلانٹس کے شیئرز پی ایس او کو ملنے سےگیس سیکٹر کا گردشی قرضہ 100 ارب روپےکم ہو گا، نندی…

شالیمار ایکسپریس کا کراچی میں معمولی حادثہ

ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے لاہور جانے والی 27 اپ شالیمار ایکسپریس کو حادثہ بن قاسم کے قریب پیش آیا جس میں ٹرین کی تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن سے امدادی ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں تاہم…

انتخابات کا التوا، سینیٹر دلاور خان کا اپنی قرارداد پر عملدرآمد کیلئے چیئرمین سینیٹ کو خط

خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے آزاد سینیٹر دلاور خان نے چیئرمین سینیٹ کے نام لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ یہ باعث تشویش ہےکہ الیکشن کمیشن نے تاحال 8 فروری کے انتخابات ملتوی کرانےکے کوئی اقدامات نہیں کیے۔ قرارداد میں نشاندہی کیےگئے تحفطات…

گرفتار ہوئے تو جیل سے الیکشن لڑیں گے، اکثریت سے جیتیں گے، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ گرفتار ہوا تو میں اور میرا بھتیجا راشد شفیق دونوں جیل سے قلم دوات کے نشان پر الیکشن لڑیں گے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا اپنے خلاف ہونے والے…

کراچی،کے الیکٹرک نے سردیوں میں بھی لوڈشیڈنگ 14 گھنٹے تک بڑھادی

فیڈرل کیپیٹل ایریا میں 14 گھنٹے سے زائد کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جب کہ لیاقت آباد سی ون ایریا میں 16 گھنٹے سے زائدکی لوڈ شیڈنگ کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ لانڈھی، کورنگی، اولڈ سٹی ایریا، اللہ والا ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں بھی…

مظاہر نقوی کے خلاف شکایات پر سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس آج پھر ہوگا

سپریم جوڈیشل کونسل میں گزشتہ سماعت پر اٹارنی جنرل نے بتایا تھا کہ وفاقی حکومت نے ریٹائرڈ ججوں کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی نہ کرنے کے عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سپریم کورٹ کے مستعفی ہونے والے جج مظاہر…

اکاؤنٹنٹ جنرل خیبرپختونخوا اپنے دفتر میں قاتلا نہ حملے میں زخمی

ملزم گوہرزمان بغیر اجازت دفتر میں داخل ہوتے ہی گالم گلوچ کی اور حملہ کیا جس سے اکاؤنٹنٹ جنرل زخمی ہو گئے۔ اکاؤنٹنٹ جنرل آفس پشاور کے عملے نے ملزم کو قابو کرکے پولیس کے حوالے کردیا جس کیخلاف مختلف مقدمات کے تحت مقدمہ بھی درج کر لیا گیا…

تھرپارکر سے شاہ محمود قریشی کو مور کا نشان الاٹ

این اے 214 پر پی ٹی آئی امیدوار مہرالنساکو ہوائی جہاز کا نشان الاٹ کیا گیا ہے جب کہ پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو مور کا نشان الاٹ کیا گیا ہے۔ ریٹرننگ افسر کی جانب سے جاری کردہ فارم 33کے مطابق تھرپارکر کے 6 حلقوں پر…

لاہور بار انتخابات میں جیت کی خوشی میں ہوائی فائرنگ پر 40 وکلا کے خلاف مقدمہ درج

پولیس کے مطابق لاہور کے اسلام پورہ تھانہ میں دہشتگردی، اقدام قتل، کار سرکار میں مداخلت اور املاک کو نقصان پہنچانے کی دفعات کے تحت درج ایف آئی آر میں 16 ملزمان کو نامزد بھی کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں میں لکھا گیا ہے کہ ملزمان نے…