ماہانہ آرکائیو

فروری 2024

گھنٹے میں 75 ملی میٹر بارش کے پانی کی صبح تک نکاسی خوش آئند ہے، بلاول

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ ایک گھنٹے میں 75 ملی میٹر کی بارش کے پانی کی صبح تک نکاسی خوش آیند ہے، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور ان کی ٹیم کی کارکردگی لائق تحسین ہے۔ انہوں نےحیدرآباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ…

کرک،پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس میں تصادم، گاڑیوں کے شیشے توڑ دیئے

خیبر پختونخواہ کے ضلع کرک میں پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کی جانب سے بغیر اجازت جلسہ کرنے پر پولیس نے کارروائی کی اس دوران کارکنوں اور پولیس میں ہاتھاپائی ہوگئی۔ تصادم میں مشتعل کارکنوں نے پولیس کی گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے اور پھر…

لاہور میں بائیو گیس پلانٹ کا افتتاح، روزانہ 6000 مکعب میٹر گیس کی پیداوار متوقع

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور میں بائیو گیس پلانٹ کا افتتاح کر دیا، گجر کالونی میں قائم بائیو گیس پلانٹ سے روزانہ 6000 مکعب میٹر گیس کی پیداوار ہوسکے گی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بائیو گیس پلانٹ میں روزانہ 1600 کلو گوبر…

آج تہذیب کا دشمن جیل میں پڑا ہے، مولانا فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ایک بار پھر پانی پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج تہذیب کا دشمن جیل میں پڑا ہے، آج ان پر ایسے مقدمات بن رہے ہیں جن کا ہم تو سوچ بھی نہیں سکتے۔ انہوں نےبنوں کے جلسے سے خطاب…

مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے فلسطینی ریاست لازمی ہے، ناروے

دوحہ: ناروے کے وزیرخارجہ ایسپن بارتھ ایڈے نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فلسطینی ریاست ضروری ہے اور دو ریاستی حل صیہونی حکومت کے بھی مفاد میں ہے۔ قطری نشریاتی ادارہ الجزیرہ کو انٹرویو میں ایسپن بارتھ ایڈے نے صیہونی حکومت اور…

مناظرے کے چیلنج پر شہباز کا بلاول پر پلٹ کر وار ، موازنے کا چیلنج

چیئرمین پیپلز پارٹی کے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو مناظرے کے چیلنج پر صدر مسلم لیگ ن شہباز نے بلاول بھٹو زرداری پر پلٹ کر وار کرتے ہوئے انہیں موازنے کا چیلنج دے دیا۔ شہباز شریف نے لاہور میں پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں…

صیہونی فوجیوں کی گھناؤنی حرکت، غزہ میں فلسطینی شہیدوں کی قبریں کھودنے لگے

اطلاعات کے مطابق غزہ پٹی میں غاصب صیہونی فوجیوں نے کچھ قبروں کو کھودا ہے یہ پتہ لگانے کے لئے کہ کہیں ان میں صیہونی قیدی تو دفن نہیں ہیں۔ ذرائع ابلاغ میں جو خبریں آئی ہیں ان کے مطابق غاصب صیہونی فوج کے سابق ترجمان جوناتھن کانریکس…

عراق پرامریکی حملے کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی کی تشکیل

عراق کے پارلیمانی اسپیکر نے سیکیورٹی و دفاع کی ایک پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ یہ کمیٹی سیکیورٹی حکام کے تعاون سے تشکیل دی گئی ہے ۔ عراقی ذرائع کے مطابق اس کمیٹی کے ارکان ان علاقوں کا دورہ کریں گے کہ جہاں پر امریکہ…

عراق پرحملہ، امریکہ کی وحشیانہ خصلت کی علامت ہے: کتائب حزب اللہ

کتائب حزب اللہ نے کہا ہے کہ عراق پر امریکی جارحیت نے ثابت کردیا کہ امریکہ وحشی ہے۔ کتائب حزب اللہ نے عراق پرامریکی فوجی حملے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یہ حملہ، امریکی وحشی گری اور امریکہ کی وحشیانہ خصلت کی علامت ہے۔…

امریکی حملوں پرعراقی عوام اور رہنماوں کا سخت ردعمل

مغربی عراق کے مختلف علاقوں پر امریکی حملوں پر عراقیوں کی جانب سے ردعمل کے اظہار کا سلسلہ جاری ہے۔ الفرات کی رپورٹ کے مطابق عراقی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ حکومتی الائنس کی جانب سے آج ہنگامی اجلاس تشکیل دیا جا رہا ہے۔ ان ذرائع کا کہنا ہے…