ماہانہ آرکائیو

مئی 2024

بلوچستان، واشک میں مسافر بس کھائی میں جاگری، خواتین اور بچوں سمیت 28 افراد جاں بحق

بلوچستان کے ضلع واشک کے علاقے کلغلی میں مسافر بس کو حادثہ ٹائر پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا، بس گوادر سے کوئٹہ جارہی تھی کہ ٹائر پھٹنے سے بس بے قابو ہوگئی اور کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 6 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ لیویز حکام کے مطابق…

آزاد کشمیر کی وادی سماہنی کے جنگلات میں آگ لگ گئی

پورٹس کے مطابق وادی سماہنی کےجنگلات میں آگ لگنے سے قیمتی لکڑی اور جنگلی حیات کو شدید نقصان پہنچا ہے،محکمہ جنگلات کے ملازمین اور مقامی نوجوان آگ بجھانےمیں مصروف ہیں۔ اس کے علاوہ کوہلو کے علاقے نیصوبہ کچ میں کیکر کے جنگلات میں آگ لگ…

پاکستان اور سینٹ لوشیا کے درمیان باضابطہ سفارتی تعلقات قائم

سفیر منیر اکرم نے کہا کہ پاکستان اور سینٹ لوشیا دونوں کثیرالجہتی فورمز بشمول دولت مشترکہ میں تعاون کر رہے ہیں،باضابطہ تعلقات کا قیام دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے کی بنیاد کا کام کرےگا۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم اور…

شرجیل میمن کا ایف آئی اے سے عمران خان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بند کروانے کا مطالبہ

سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ شیخ مجیب اور سقوطِ ڈھاکا کی ویڈیو بانی پی ٹی آئی نے اداروں کو بلیک میل کرنے کے لیے جاری کی ، بانی پی ٹی آئی کسی سیاست دان یا جنرل کے نہیں، پاکستان کے خلاف ہیں، ایف آئی اے…

صحافی نصراللہ گڈانی کے قتل کا مقدمہ بالآخر درج کرلیا گیا

میرپور ماتھیلو میں مقتول صحافی نصراللہ گڈانی کے قتل کا مقدمہ مقتول کی والدہ کی مدعیت میں دو نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں بااثر افراد، سیاستدانوں، بیوروکریٹس کے خلاف خبروں کی اشاعت کا حوالہ دیا گیا ہے تاہم…

شمالی وزیرستان، نامعلوم افراد نے لڑکیوں کے اسکول کو آگ لگادی

پولیس کے مطابق شمالی وزیرستان رزمک سب ڈویژن کے گرلز اسکول میںآگ لگنے سے کمپیوٹرز، فرنیچر اور تعلیمی اسناد کے ساتھ دیگر سامان بھی جل کر خاکستر ہوگیا۔ اسکول انتظامیہ کے مطابق کچھ عرصہ قبل مارچ کے مہینے میں بھی تعلیم دشمنوں نے اسی اسکول پر…

چینی کے ذخائر اور برآمدکا جائزہ لینےکیلئے شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس طلب

چینی کے ذخائر اور برآمد کا جائزہ لینےکے لیے شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس کل لاہور میں طلب کرلیا گیا،اجلاس میں پاکستان شوگرملز ایسوسی ایشن کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ اجلاس میں شوگر ملز مالکان ملک سے چینی برآمد کا معاملہ اٹھائیں…

بلوچستان میں گندم کی خریداری اب تک شروع نہ ہوسکی

بلوچستان میں گندم کی خریداری تین ہفتے بعد بھی شروع نہیں ہوسکی ہے جس کے باعث پہلے سے مشکلات کا شکار کسان مزید پریشان ہیں۔ صوبائی محکمہ خوراک نے گندم خریداری پراجیکٹ کے ڈائریکٹرکی متنازع تعیناتی اور بار دانےکی تقسیم کو تاخیر کی وجہ قرار…

وزیراعظم شہباز شریف 4 جون کو دورہ چین پر روانہ ہوں گے

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف آئندہ ماہ کے آغاز میں چین کے دور ے کے دوران چینی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم دورہ چین کے دوران پاکستان میں ہونے والی سرمایہ کاری پر گفتگو کریں گے، وزیراعظم شہبازشریف کے ساتھ وزیر خارجہ…

عمران خان کا اپنے اکاؤنٹ سے 1971 سے متعلق پوسٹ ہونیوالی ویڈیو سےکوئی تعلق نہیں، بیرسٹرگوہر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹرگوہر نے کہاکہ عمران خان کا اپنے اکاؤنٹ سے 1971 سے متعلق پوسٹ ہونے والی ویڈیو سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ فوج کے موازنے سے متعلق عمران خان کا اپنے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ ویڈیو سے کوئی تعلق نہیں،…