ماہانہ آرکائیو

مئی 2024

عمرکوٹ،پولیس کا زمیندار کی نجی جیل پر چھاپہ، خواتین اور بچوں سمیت 33 افراد بازیاب

سندھ کے ضلع عمرکوٹ میں پولیس نے زمیندار کی مبینہ نجی جیل پر چھاپہ مار کر خواتین اور بچوں سمیت 33 افراد کو بازیاب کرالیا۔ کُنری پولیس کے مطابق باز یاب ہونے والے افراد کسان ہیں جنہیں آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ…

وزیر اعلیٰ پنجاب کا انڈسٹریل اسٹیٹس کے سربراہ اور بورڈز کو تبدیل کرنے کا حکم

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں انڈسٹری کے فروغ کے اہداف کے حصول میں ناکامی پر برہمی کا اظہار کیا اور ناقص کارکردگی پر انڈسٹریل اسٹیٹس کے سربراہ اور بورڈز کو تبدیل کرنے کا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیرِصدارت اسپیشل…

ڈپلومیٹک پاسپورٹ غلط استعمال کرنےکےکیس میں سردار تنویر الیاس کی ضمانت منظور

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے ڈپلومیٹک پاسپورٹ غلط استعمال کرنے کے کیس میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی ضمانت منظور کرلی۔ سردار تنویر الیاس کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے کی۔…

ڈاکٹر عشرت العباد ملکی سیاست میں متحرک، پنجاب اور کے پی کےگورنروں سے رابطہ

سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے گورنروں سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سابق گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد نے گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر کو عہدہ سنبھالنے پر…

ن لیگ کے صدر کا انتخاب آج ہو گا، نواز شریف کے مقابلے پر 10 لوگوں کےکاغذات نامزدگی حاصل

ن ليگ کی صدارت کے لیے مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس آج لاہور میں ہوگا،صدارت کیلئے 11 کاغذات نامزدگی حاصل کرلیےگئے۔ پارٹی الیکشن کے چیف الیکشن کمشنر رانا ثنااللہ نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ قائد اعظم کے بعد نواز شریف نے مسلم…

شانگلہ میں جیپ کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق

پولیس کے مطابق واقعہ تحصیل الپوری کے علاقے پاگوڑی میں پیش آیا جہاں تیز رفتاری کے باعث جیپ کھائی میں جاگری۔ حادثے کے نتیجے میں 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دونوں زخمی دم توڑ گئے۔ وزیر…

ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ، مظاہرے ، موٹروے بند ، وزیراعظم کی جانب سے اجلاس آج طلب

وزیراعظم نے ملک کے مختلف حصوں میں لوڈشیڈنگ کی شکایات کا نوٹس لے لیا اور آج دوپہر 12 بجے اجلاس بھی طلب کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو بجلی کی طلب و رسد اور لوڈشیڈنگ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جائے گی، بجلی چوری کے خلاف جاری کارروائیوں…

پارلیمنٹ اشرافیہ کے مابین تنازعات میں فریق بننے سے اجتناب کرے، رضا ربانی

سابق چیئرمین سینیٹ اور پیپلزپارٹی کے رہنما رضا ربانی نے کہا کہ پاکستان مختلف بحرانوں کی زد میں ہے، ایک بحران حکمران اشرافیہ کے اندر تضاد ہے، حکمران اشرافیہ کے اندر تضاد کی تاریخی جڑیں ہیں، پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ اپنے سیاسی ایجنڈے کو تقویت…

نیب کا ریمانڈ 14 سے بڑھ کر 40 دن ہوگیا، قائم مقام صدر نے ترمیمی آرڈیننس جاری کردیا

قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے 2 آرڈیننس جاری کردیئےہیں،نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت نیب کا ریمانڈ14 دن سے بڑھا کر 40 دن کردیا گیا ہے۔ نیب ترمیمی آرڈیننس کے مطابق بدنیتی پر مبنی کیس بنانے پر نیب افسر کی سزا 5 سال سےکم کرکے 2 سال کردی…

پشاور،لوڈشیڈنگ کیخلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے، موٹر وے بند

پشاور: لوڈشیڈنگ کے ستائے شہریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا، مشتعل افراد احتجاج کرتے سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے پشاور ایم ون سے چارسدہ تک موٹر وے بند کرادیا۔ پشاور میں اکبر پورہ اور قریبی دیہات کے لوگوں نے بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے…