ماہانہ آرکائیو

مئی 2024

ملک بھر میں جھلسا دینے والی گرمی، بجلی کی لوڈ شیڈنگ 18 گھنٹے سے تجاوز

ملک بھر میں چلچلاتی دھوپ اور جھلسا دینے والی گرمی میں موئن جو دڑو 53 ڈگری کے ساتھ ملک کا گرم ترین شہر رہا۔ دادو میں درجہ حرارت 51، نواب شاہ، سکھر اور سبی میں 50، جیکب آباد، ملتان، ڈیرہ غازی خان میں 49، ڈیرہ اسماعیل خان میں 48، بہاولپور…

ملک میں بجلی کی طلب میں واضح کمی کے باوجود شارٹ فال ختم نہ ہو سکا

ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب 23 ہزار 500 ، رسد 19 ہزار 500 میگاواٹ کے لگ بھگ ہے ۔ ذرائع انرجی ڈویژن کے مطابق ملک میں اس وقت 4 ہزار میگاواٹ کے قریب شارٹ فال ہے ، سولر انرجی، بجلی مہنگی ہونے سے ڈیمانڈ میں روز 22 فی صد تک کمی دیکھی جا…

مارگلہ کی پہاڑیوں میں سید پور ولیج رینج میں آگ بھڑک اٹھی ، آگ پر قابو پا لیا گیا

پاک آرمی اور سکس ایوی ایشن اسکواڈرن کے ہیلی کاپٹر آگ بجھانے میں مصروف رہے اور سی ڈی اے کے 75 سے زائد فائر فائٹرز بھی آگ پر قابو پانےکی کوششوں کا حصہ بنے۔ تیز ہوا کے باعث آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا رہا جس سے آگ کی شدت میں…

خیبر،دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہونیوالے پاک فوج کے 5 جوانوں کی نماز جنازہ اداکردی گئی

آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا کی نماز جنازہ پشاور گیریژن میں ادا کی گئی،نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر،کورکمانڈرپشاور اور دیگر حکام شریک ہوئے۔ آرمی چیف نے سی ایم ایچ پشاور میں زیر علاج فوجیوں کی عیادت بھی کی، آرمی چیف نے دہشت…

نیتن یاہو کو شرم آ گئی تاہم امریکی ترجمان نے رفح پر صیہونی حملے کو جائز قرار دیدیا

رفح میں پناہ گزینوں کے خیمے جلا دینے پر صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو کو بھی شرم آ گئی تاہم امریکی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے ان حملوں پر صیہونی حکومت کو حق بجانب قرار دیا ہے۔ جان کربی کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت کو حماس کے خلاف…

پیرس، نیویارک، بارسلونا اور مانچسٹر سمیت دنیا کے مختلف شہروں میں صیہونی حکومت مخالف مظاہرے

پیرس، نیویارک، بارسلونا، تیونس اور مانچسٹر سمیت دنیا کے مختلف شہروں میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مظاہرے کیے گئے، مظاہرین نے عالمی برادری سے صیہونی حکومت پر سخت پابندیوں کا بھی مطالبہ کردیا۔ پیرس میں پولیس اور…

ملک بھر میں آج سے یکم جون کے دوران بارشوں کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق 28 مئی سے یکم جون کے دوران بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ایک کمزور مغربی لہر 28 مئی کو ملک کے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہونے کا امکان ہے، 28 سے29 مئی کے دوران کوئٹہ،…

پناہ گزینوں کے خیموں پربمباری کے بعد صیہونی فوج کا رفح میں رہائشی عمارت پر حملہ

فلسطینی پناہ گزینوں کے خیموں پر بمباری کے بعد صیہونی فوج نے رفح میں رہائشی عمارت پر حملہ کردیا جس کے بعد گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 230 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس…

وزیر داخلہ اور علی امین نے لوڈشیڈنگ اور واجبات سے متعلق مسائل کے حل کیلئے راستہ نکال لیا

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی ملاقات میں بریک تھرو ہوگیا، لوڈشیڈنگ اور واجبات سے متعلق مسائل کے حل کیلئے راستہ نکال لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اہم اجلاس میں شرکت کیلئے…

سوئی ناردرن گیس کے نظامِ ترسیل و تقسیم کو کوئی خطرہ نہیں،ترجمان

سوئی ناردرن گیس کے نظامِ ترسیل و تقسیم کو کوئی خطرہ نہیں، میڈیا میں زیرگردش خبروں میں کوئی صداقت نہیں، سوئی گیس کا ٹرانسمیشن سسٹم محفوظ ہے اور تسلسل کے ساتھ کام کررہا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ ملک میں صنعتی…