ماہانہ آرکائیو

اگست 2024

گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ، شاہراہ قراقرم تین مقامات پر بند

گلگت بلتستان کےضلع غذر کے مختلف علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں درجنوں گھر زد میں آ گئے جبکہ شاہراہ قراقرم تین مقامات پر بند ہوگئی۔ ڈی سی غذر کے مطابق غذر میں گوپس کے گاؤں یانگل میں لینڈ سلائیڈنگ سے 15 مکانات مکمل تباہ ہوگئے…

سکھر ملتان موٹروے پر گھوٹکی کے قریب حادثے میں 8 افراد جاں بحق، 4 زخمی

سکھر ملتان موٹروے پر گھوٹکی میں ڈرنگ ملوک والی کے قریب مسافر بس، ٹریلر سے ٹکرا گئی، حادثے میں 8 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے، جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ حادثے میں تمام زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ …

خیبرپختونخوا میں بجلی کی قیمت کم نہ کی گئی تو اسلام آباد کا رخ کریں گے، ایمل ولی

صدر عوامی نیشنل پارٹی ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ سستی بجلی خیبر پختونخوا پیدا کر رہا ہے لیکن 14 روپے فی یونٹ ریلیف پنجاب میں دیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پختونخوا میں بجلی کے نرخوں میں کمی نہ کی گئی تو ہم ایک ماہ بعد اسلام آباد کا…

کامران ٹیسوری کو وزیراعظم سے تمام صوبوں کیلئے ریلیف کا مطالبہ کرنا چاہیے،ترجمان سندھ حکومت

سندھ حکومت کے ترجمان نے گورنر کامران ٹیسوری سے بجلی کے بلوں میں ریلیف کے معاملے پر وزیراعظم کے سامنے سندھ کے عوام کا مسئلہ اٹھانے کا مطالبہ کردیا۔ ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے گورنر سندھ کی پریس کانفرنس پر…

برطرف وزیر کے مؤقف پیش کرنے کا امکان، اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے اجلاس ہی مؤخر کردیا

اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے پیر کے روز ہونے و الا صوبائی اسمبلی کا اجلاس مؤخر کر دیا جس کے بعد اجلاس ملتوی کرنے کی اندرونی کہانی بھی سامنے آگئی۔ خیبرپختونخوا کے برطرف صوبائی وزیر شکیل احمد نے پیر کے روز اسمبلی اجلاس میں اپنا مؤقف…

لکی مروت، پولیس موبائل پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے اہلکار شہید، ایس ایچ او زخمی

لکی مروت میں پولیس موبائل پر نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے، پولیس اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ برگی کی پولیس موبائل پر…

سپریم کورٹ نے الیکشن ٹریبونل کا کیس کازلسٹ سے ڈی لسٹ کردیا

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے 19 اگست کو سماعت کرنا تھی کیس سلمان راجا کے وکیل کی درخواست پر ڈی لسٹ کیا گیا، سلمان راجا کے وکیل حامد خان نے درخواست دی تھی کہ وہ 6 ستمبرتک رخصت پرہیں۔ سپریم کورٹ نے پنجاب…

رؤف حسن نے بھارتی صحافی کو خوفناک پیغامات بھیجے، یہ بھارتی ایجنڈا پورا کر رہے،عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان رؤف حسن کے غیر ملکی عناصر سے روابط پر ردعمل سامنے آیا ہے۔ عطا تارڑ کا کہنا تھاکہ رؤف حسن نے بھارتی صحافی کو اشتعال انگیز اور خوفناک پیغامات بھیجے ہیں، پی ٹی آئی کا ملک…

کے پی میں مون سون بارشیں، یکم جولائی سے اب تک مختلف حادثات میں 65 افراد جاں بحق

پی ڈی ایم اے نے خیبر پختونخوا میں مون سون بارشوں سے ہونے والے حالیہ نقصانات کی رپورٹ جاری کردی ہےیکم جولائی سے اب تک بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور ریلوں سے 65 افراد جاں بحق ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں جاں بحق افراد…

بھارتی ڈیمز میں پانی کی سطح کم ہے، 2 لاکھ کیوسک پانی چھوڑے جانے میں صداقت نہیں،پی ڈی ایم اے

پنجاب کے پرونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے 2 لاکھ کیوسک پانی چھوڑے جانے کی افواہوں میں صداقت نہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق دریائے ستلج، بیاس اور راوی پر قائم بھارتی ڈیمز میں…