ماہانہ آرکائیو

جنوری 2025

سندھ میں کسی چینی شہری سے بھتےکی شکایت رپورٹ نہیں ہوئی: آئی جی سندھ

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہےکہ سندھ میں کسی چینی شہری سے بھتےکی کوئی شکایت رپورٹ نہیں ہوئی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے کہا کہ چینی بھائیوں کی سکیورٹی پر سمجھوتہ نہیں کر سکتے، سکیورٹی خدشات کی وجہ سےچینی شہریوں…

موریطانیہ کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے موریطانیہ کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر کو گرفتارکرلیا۔ ایف آئی اے کے مطابق مظفر گڑھ میں کارروائی کرکے موریطانیہ کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر عدیل احمد کو گرفتار کیا گیا جس نے گجرات کے…

وزیر داخلہ کی امریکی سرمایہ کاروں کو دعوت، مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کی یقین دہانی

وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور انہیں سرمایہ کاری سے متعلق مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یو ایس چیمبر آف کامرس میں امریکا پاکستان…

سندھ حکومت نے نئی اجرک والی نمبر پلیٹس لگانے کیلئے آخری مہلت دیدی

سندھ حکومت نے گاڑیوں کے مالکان کو نئی نمبر پلیٹس لگانے کے لیے آخری مہلت دے دی۔ صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مکیش چاولہ نے کہا ہےکہ 3 اپریل کے بعد صوبے بھر میں نئی اجرک والی نمبر پلیٹس کے علاوہ گاڑیوں کی کوئی نمبر پلیٹ قابل قبول نہیں…

پختونخوا کی ساتویں این ایف سی ایوارڈ میں مزید توسیع کی مخالفت، وفاق کو خبردار کردیا

خیبر پختونخوا حکومت نے ضم شدہ اضلاع کے فنڈز کے بغیر ساتویں این ایف سی ایوارڈ کی مزید توسیع کوتسلیم کرنے سے انکار کردیا۔ صوبائی حکومت نے خبردار کیا ہے کہ ایسا کرنا خیبر پختونخوا کے آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہوگا، صوبے کا حصہ 19.64فیصد ہونا…

اعلیٰ کارکردگی دکھاؤ بونس اور ترقی پاؤ، حکومت کا نیا ریوارڈ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے بیورو کریسی کی کار کردگی کو بہتر بنا نے کیلئے نئے معیارات اپنانے اور اعلیٰ کارکردگی والے افسران کو بونس اورترقیاں دینےکا فیصلہ کیا ہے۔ سر کاری افسروں کی کارکردگی جا نچنے کے نئے نظام میں افسران کی سالانہ رپورٹس( PERS) کو…

وزیراعلیٰ کے پی کا صحت کارڈ میں لائف انشورنس اسکیم بھی شامل کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے صحت کارڈ میں لائف انشورنس اسکیم بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جمعہ کو لائف انشورنس اسکیم پر عملدرآمد کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے…

اشیائے خورونوش پر مشتمل 70 مال بردار گاڑیوں کا چوتھا قافلہ کرم پہنچ گیا

اشیائے خورونوش، ادویات لے کر 70 گاڑیوں کا قافلہ ضلع کرم پہنچ گیا۔ سبزی،پھل، ادویات،چینی،آٹا،گھی سمیت دیگر خوردنی اور روزمرہ استعمال کی اشیاء لے کر 70گاڑیاں پاراچنار پہنچیں۔ ایک روز کے وقفے کے بعد دوسرا قافلہ پہنچنے کے بعد اشیاء کے…

پی ٹی آئی شاید مذاکرات کیلئے بنی ہی نہیں، انکے ہاں 9 مئی اور فائنل کال ہے: عرفان صدیقی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف والے ہمارے پاس کوئی ہنسی خوشی نہیں تمام حربے استعمال کرکے آئے تھے، شاید یہ جماعت مذاکرات کے لیے بنی ہی نہیں، ان کے ہاں 9 مئی اور…

پی پی پی کا سی ای سی اجلاس، پنجاب کے ارکان نے ن لیگ کیخلاف شکایات کے انبار لگا دیے

پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) نے وفاقی حکومت سے پنجاب اور اسلام آباد میں جلد بلدیاتی انتخابات کرانے کا مطالبہ کردیا۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا جس…