ماہانہ آرکائیو

مارچ 2025

بلوچ یکجہتی کمیٹی کی آرگنائزر ماہ رنگ بلوچ کو کوئٹہ جیل منتقل کردیا گیا

کوئٹہ کے علاقے سریاب سے حراست میں لی گئی بلوچ یکجہتی کمیٹی کی مرکزی آرگنائزر ماہ رنگ بلوچ کو کوئٹہ جیل منتقل کردیا گیا۔ ماہ رنگ بلوچ اور دیگر 4 خواتین کو تھری ایم پی او کے تحت ایک ماہ کیلئے جیل منتقل کیا گیا۔ کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات…

سکھوں کا لاس اینجلس میں کامیاب ریفرنڈم، بھارت سے علیحدگی کا فیصلہ

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں خالصتان کے قیام کے لیے ہونے والے ریفرنڈم میں ووٹنگ کا سلسلہ کامیابی سے اختتام پذیر ہو گیا۔ بھارتی پنجاب کو خالصتان بنانے کیلئے 35 ہزار سے زائد سکھوں نے ووٹنگ میں حصہ لیا، امریکا بھر سے سکھ…

ریاض میں امریکا اور یوکرین کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم

امریکا اور یوکرین کے درمیان ریاض میں مذاکرات کا دور مکمل ہوگیا۔ یوکرین اور امریکی حکام کے درمیان مذاکرات نتیجہ خیز رہے، یوکرینی وزیردفاع کا کہنا ہے کہ امریکی حکام سے توانائی سمیت اہم نکات پر بات چیت کی، منصفانہ اور دیرپا امن کو حقیقت…

امریکا کی اسرائیل کو ہرممکن امداد کی یقین دہانی

امریکا کی اسرائیل کو ہرممکن امداد کی یقین دہانی کرادی۔ امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو اور اسرائیلی وزیراعظم میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا، نیتن یاہو کی امریکی وزیرخارجہ سےغزہ میں فوجی آپریشن پر بات چیت ہوئی۔ امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ…

کینیا میں دہشت گردوں کا پولیس پر حملہ، 6 اہلکار ہلاک، 4 زخمی

دہشتگردوں کے پولیس پر حملے میں 6 اہلکار ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ صومالیہ سے متصل سرحد پر مشرقی کاؤنٹی گاریسا میں انتہاپسند تنظیم کے جنگجوؤں نے حملہ کیا اور یہ دہشت گرد صومالیہ کی القاعدہ…

کینیڈین نو منتخب وزیراعظم نے پارلیمنٹ تحلیل کر دی، 28 اپریل کو انتخابات کرانے کا اعلان

کینیڈا کے نو منتخب وزیراعظم مارک کارنے نے پارلیمنٹ تحلیل کر دی۔ خبرایجنسی کے مطابق مارک کارنے نے قبل ازوقت انتخابات 28 اپریل کو کرانے کا اعلان کر دیا، کینیڈا میں شیڈول کے مطابق انتخابات 20 اکتوبر کو ہونے تھے۔ وزیر اعظم مارک کارنے نے…

سپین میں شدید بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی

سپین میں شدید بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی۔ شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث سیلابی پانی سے دریا میں پانی کی سطح بلند ہوگئی، درجنوں گھر بہہ گئے، دارالحکومت میڈرڈ میں کھیت ڈوب گئے۔ محکمہ موسمیات نے میڈرڈ میں مزید بارشوں کی پیش گوئی…

امریکی شہر لاس کروسیس میں فائرنگ سے 3 نوجوان ہلاک، 15 شدید زخمی

امریکی شہر لاس کروسیس میں کار شو کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 3 نوجوان ہلاک اور 15 افراد زخمی ہوگئے۔ مقامی پولیس کے مطابق فائرنگ اس وقت ہوئی جب دو گروپوں کے درمیان جھگڑا شدت اختیار کر گیا، ہلاک ہونے والوں میں دو 19 سالہ اور ایک 16 سالہ…

سعودی عرب میں 25 ہزار غیر قانونی تارکین گرفتار

سعودی عرب میں کارروائیاں کرتے ہوئے 25 ہزار غیر قانونی تارکین گرفتار کر لئے گئے۔ سعودی پریس ایجنسی نے بتایا کہ غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ گرفتاریاں 13 مارچ سے 19 مارچ…

پوپ فرانسس کی طبیعت بہتر، 5 ہفتوں بعد ہسپتال سے ڈسچارج

کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس 5 ہفتوں بعد عوام کے سامنےآگئے، انہیں روم کے جیمیلی ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ روم سے خبر ایجنسی کے مطابق پوپ فرانسس نے ہسپتال کی بالکونی سے عوام کے سامنے ہاتھ ہلایا، ڈاکٹروں نے پوپ فرانسس…