ماہانہ آرکائیو

اپریل 2025

نہروں کا معاملہ: کے پی حکومت چشمہ رائٹ کینال منصوبے کیلئے متحرک ہوگئی

سندھ اسمبلی میں دریائے سندھ سےنہریں نکالنےکے خلاف قرارداد کی منظوری کے معاملے پر خیبرپختونخوا حکومت چشمہ رائٹ بینک کینال منصوبے سے متعلق متحرک ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق محکمہ آبپاشی کے پی نے سفارشات منظوری کے لیے وزیراعلیٰ کے پی کوبھیج دیں…

انسداد دہشتگردی عدالت سے علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

انسداد دہشتگردی عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے۔ لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف 5 اکتوبر کو پی ٹی آئی کے لاہور میں احتجاج اور پولیس…

کیا معلوم کل آپ میرا نام بھی 9 مئی کیسز میں شامل کردیں: جسٹس اشتیاق ابراہیم کا پنجاب حکومت کے وکیل…

سپریم کورٹ میں 9 مئی کیسز کی سماعت کے دوران جسٹس اشتیاق ابراہیم نے دلچسپ ریمارکس دیے۔ سپریم کورٹ میں 9 مئی کیسز میں پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کی بریت کے فیصلے کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیل پر سماعت ہوئی جس سلسلے میں پنجاب حکومت کے وکیل…

بلاول نے جلسے میں جوبات کی وہ جوش خطابت میں کی، ردعمل دینے کی ضرور ت نہیں: رانا ثنااللہ

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے جلسہ عام میں جوبات کی وہ جوش خطابت میں کی اور اس پر ردعمل دینے کی ضرور ت نہیں ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ سندھ کو کوئی…

کراچی: آئی جی سندھ نے ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سواروں کو خبردار کردیا

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سواروں کو خبردار کردیا۔ ایک بیان میں آئی جی سندھ نے ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے حوالے سے کہا کہ ہیلمٹ نہ پہننے پر مزید سختی کریں گے، جن کے پاس ہیلمٹ نہیں ہوگا اس کی موٹر…

بنوں میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام

پولیس نے بنوں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا۔ سینٹرل پولیس آفس پشاور کے مطابق بنوں میں رات کو پولیس چوکی دھڑئے پل پر 19 دہشتگردوں نے حملہ کیا، دہشتگرد 8 موٹر سائیکلوں پر آئے تھے جن میں سے 3 دہشتگردوں کو پولیس چوکی کی طرف…

نہروں کا معاملہ: کراچی بار کی سٹی کورٹ میں ہڑتال، داخلی دروازے بند ، عدالتی کارروائی معطل

سندھ بار کونسل کی کال پر کراچی بار کی سٹی کورٹ میں ہڑتال جاری ہے۔ سندھ بارکونسل نے نہروں کی تعمیرکے معاملے پرغیرمعینہ مدت کیلئے عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے جس کے باعث سٹی کورٹ میں ہڑتال کے دوران وکلا نےکورٹ کے داخلی دروازے…

وزیراعلیٰ کے پی کا اسحاق ڈار سے دورہ افغانستان پر صوبائی حکومت کو شامل نہ کرنے کا شکوہ

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے دورہ افغانستان میں صوبائی حکومت کو ساتھ شامل نہ کرنے کا شکوہ کردیا۔ علی امین گنڈا پور نے رجہ اسحاق ڈار کے دورہ افغانستان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ مذاکرات…

ملک بھر میں آج سے 27 اپریل تک شدید گرمی کی لہر ہوگی: این ڈی ایم اے

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بھرمیں آج سے 27 اپریل تک گرمی کی لہر کی پیشگوئی کی ہے۔ این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری ایڈوائزری کے مطابق آج خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرکے مختلف علاقوں میں بارش متوقع ہے۔…

سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، خارجی کمانڈر سمیت 6 خوارج ہلاک

سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں کارروائیاں کرکے خارجی کمانڈر ذبیح اللہ عرف زکران سمیت 6خوارج کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے کارروائیاں شمالی وزیرستان میں کی گئیں جس…