ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ ختم، مزید توسیع نہ دینے کا فیصلہ

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر تھی تاہم ایف بی آر نے تاجر برادری اور شہریوں کی درخواست پر انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کی تھی۔ ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ…

ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس، زرداری سمیت 15 ملزمان احتساب عدالت طلب

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے تمام ملزمان کو طلبی کے نوٹس جاری کردیے جس میں ملزمان کو 18 دسمبر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق سیکرٹری اعجاز احمد خان، علی اکبر، اعجاز میمن، علی اکبر…

غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کیخلاف آپریشن، مخصوص علاقوں میں مزاحمت کا خدشہ

شہر قائد کے ساتوں اضلاع میں غیر قانونی طور پر مقیم مجموعی طور پر ایک لاکھ 65 ہزار سے زائد غیر ملکی تارکین وطن کے خلاف یکم نومبر کی شب سے آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ۔ اس دوران سپرہائی وے خصوصاً سہراب گوٹھ اور اطراف کی آبادیوں میں قانون…

آئی ایم ایف وفد کی 70 کروڑ ڈالر قسط پر مذاکرات کیلئےآج پاکستان آمد

پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان70 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط کیلیے مذاکرات رواں ہفتے شروع ہونگے، جس کیلیے آئی ایم ایف کا جائزہ مشن 2 نومبر سے پاکستان آئے گا اور پہلی سہہ ماہی کی اقتصادی کارکردگی کا جائزہ لے گا۔…

غزہ میں اسرائیلی جارحیت سے شہید افراد کی تعداد ساڑھے 8 ہزار سے زائد ہوگئی

غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ 25 ویں دن بھی جاری ہے اور فضائی بمباری کے ساتھ ساتھ زمینی حملے بھی تیز کر دیے گئے ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں مزید 219…

جاننا چاہتے ہیں فیض آباد دھرنے کا اصل ماسٹر مائنڈ کون تھا، چیف جسٹس

چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کر رہا ہے۔ جسٹس امین الدین خان اور جسٹس اطہر من اللہ بینچ میں شامل ہیں۔ سماعت کے دوران اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے بتایا کہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی 19 اکتوبر کو قائم کی…

اسرائیل فلسطین جنگ سے متعلق بیان پربرطانیہ کی لیبرپارٹی کے سربراہ کو ہجوم نے گھیر لیا

اسرائیل فلسطین جنگ سے متعلق بیان پربرطانیہ کی لیبرپارٹی کے سربراہ کئیر اسٹارمر کو ہجوم نے گھیرلیا۔ ہجوم کی جانب سے بچوں اور عورتوں کے بے دریغ قتل عام کے باوجود جنگ بندی کی حمایت نہ کرنے پرشدید نعرے بازی کی گئی اور کہا کہ کئیر اسٹارمر تم…

معصوم فلسطینیوں کی نسل کشی پر بولیویا نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات توڑ دیے

غزہ پر حملوں کے بعد جنوبی امریکی ملک بولیویا نے اسرائیلی جارحیت اور معصوم فلسطینیوں کی نسل کشی پر اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر دیے۔ بولیویا کی وزیر ماریا نیلا پرادا نے ایک نیوز کانفرنس کے دوران بات چیت کرتے ہوئے اعلان کیا کہ…

غزہ میں اقوام متحدہ کے مزید تین امدادی کارکن مارے گئے، مجموعی تعداد 67 ہوگئی

غزہ میں گزشتہ روز اقوام متحدہ کے مزید تین امدادی کارکن اسرائیلی بربریت کا شکار ہو گئے۔ غزہ میں 7 اکتوبرسےاب تک اقوام متحدہ کے 67 امدادی کارکنان اسرائیلی جارحیت میں اپنی جان گنوا چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کی گلوبل کمیونیکیشن سربراہ ملیسا…

غزہ میں انسانی حقوق کی پامالیاں روکنے میں ناکامی پر اقوام متحدہ کا عہدیدار مستعفی

فلسطین میں انسانی حقوق کی پامالیاں روکنے میں اقوام متحدہ کی ناکامی پر، انسانی حقوق کمیشن (UNHRC) کے نیویارک آفس کے سربراہ کریگ موخیبر بطور احتجاج اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔ جنیوا میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق فولکر…