غزہ میں جارحیت رُکنے تک اسرائیلی فوجیوں کی رہائی پر بات نہیں کریں گے، حماس

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ غزہ میں جارحیت رُکنے تک اسرائیلی فوجیوں کی رہائی پر بات نہیں کریں گے۔ اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ غزہ میں یرغمال بنائے جانے والے افراد کی مصدقہ تعداد 210 ہے۔ اس حوالے سے حماس کا کہنا ہے کہ…

غزہ، ایندھن نہ ہونے سے اسپتالوں میں نومولود اور زخمیوں کی اموات کا خدشہ

غزہ میں امداد کی فراہمی پر اسرائیل کی ہٹ دھرمی برقرار ہے، اسرائیلی فوج نے غزہ میں انسانی بحران سے انکار کرتے ہوئےکہا ہےکہ امداد میں ایندھن نہیں جائےگا۔ مصر کی رفح کراسنگ سے امدادی ٹرک غزہ کے جنوبی علاقے میں پہنچ گئے، اقوام متحدہ کے ادارہ…

ہزاروں سبسکرائبرز رکھنے والا 12 سالہ فلسطینی یوٹیوبر اسرائیلی بمباری میں شہید

غزہ پر اسرائیلی بمباری میں 12 سالہ فلسطینی یوٹیوبر عونی الدوس بھی شہید ہو گئے۔ نیوز ویب سائٹ البوابہ کے مطابق عونی الدوس کی شہادت کی اطلاع فلسطینی رضاکاروں نے سوشل میڈیا پر دی۔ 12 سالہ عونی الدوس نے غزہ پر حالیہ اسرائیلی جارحیت کے…

سمندری طوفان’ تیج‘ کے پاکستان کی جانب بڑھنے کی پیشگوئی، الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے بحیر ہ عرب کے جنوب مغرب میں موجود نئے سمندری طوفان’ تیج ‘کے پاکستان کی جانب بڑھنے کی پیشگوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں نیا سمندری طوفان پاکستان کی جانب بڑھ رہا ہے۔ طوفان کے خطرے کے پیش نظر پی ڈی…

نواز شریف وفا اور چیئرمین پی ٹی آئی بے وفائی و موقع پرستی کا نام ہے، خواجہ آصف

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نوازشریف وفا اورچیئرمین پی ٹی آئی بے وفائی اور موقع پرستی کا نام ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی لیے کارکنوں نے نوازشریف کا چار سال انتظار کیا ہے، اس دوران کوئی کارکن اور کوئی ایم این اے یا…

نواز شریف کی تقریراپنے بھائی کی 16 ماہ کی حکومت کےخلاف چارج شیٹ تھی: اسد قیصر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ نواز شریف کی تقریر ان کے اپنے بھائی کی 16 ماہ کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ تھی۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے جو اگست 2022 کے اعداد و شمار بتائے تب ان کے بھائی کی حکومت تھی۔…

قومی مجرم کی واپسی کیلئے ریاست نے قانون و انصاف کو دفن کردیا، پی ٹی آئی کا ردعمل

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کہا ہے کہ قومی مجرم کی وطن واپسی کیلئے آج ریاست نے قانون اور انصاف کو اپنے ہاتھوں سے دفن کردیا۔ پی ٹی آئی کی…

اگر فیصلہ کرلیا ہے تو اعلان کردیں، الیکشن کی کیا ضرورت ہے، فیصل کریم کنڈی

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہےکہ نواز شریف کو چاہیے تھا کہ الیکشن کی بات کرتے، لیکن انہوں نے نہیں کی، اگر آپ نے فیصلہ کرلیا ہے تو اعلان کردیں، الیکشن کرانےکی کیا ضرورت ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے…

عوام کو نواز شریف سے بہت امیدیں ہیں، چوہدری شجاعت

مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی کا خیر مقدم کیا ہے۔ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہےکہ اس وقت ملک کو یکجہتی اور مفاہمت کی ضرورت ہے، نواز شریف کو معیشت کی بحالی اور مہنگائی کے خاتمےکے لیے…

خیبرپختونخوا حکومت نے صحت کارڈ پروگرام کیلئے 2 ارب روپے جاری کردیے

خیبرپختونخوا حکومت نے صحت کارڈ پروگرام کے لیے 2 ارب روپے جاری کردیے۔ خیبرپختونخوا کے مشیر صحت ڈاکٹر ریاض انور کا کہنا ہے کہ فنڈز کی کمی کے باعث صحت کارڈ سروس بند کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے صحت کارڈ پروگرام کے لیے 2…