ماہانہ آرکائیو

فروری 2024

صیہونی فوج فلسطینیوں کیخلاف ایک اور آپریشن کا منصوبہ بنا رہی ہے: رپورٹ

انسٹی ٹیوٹ فار دی اسٹڈی آف وار اینڈ کریٹیکل تھریٹس پروجیکٹ کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ 27 ہزار سے زائد فلسطینیوں کے قتل عام میں ملوث صیہونی فوج رفح آپریشن کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق رفح آپریشن کے لیے صیہونی حکومت اور مصر…

الیکشن والے دن موبائل سروس معطل کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا،وزیر اطلاعات سندھ

نگران وزیراطلاعات سندھ احمد شاہ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت سندھ الیکشن کے لیے تیار ہے، پولنگ اسٹیشنز پر پولیس اور رینجرز تعینات ہوگی جب کہ حساس پولنگ اسٹیشنز میں فوج تعینات ہوگی۔ انتخابات کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو 62…

وکی لیکس کو ہیکنگ ٹولزلیک کرنیوالے سابق سی آئی اے اہلکار کو40 سال قید کی سزا

وکی لیکس کو ہیکنگ ٹولز لیک کرنے والے سابق سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی ( سی آئی اے ) اہلکار جوشوا شلٹ کو 40 سال قید کی سزا سنادی گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جوشوا شولٹ پر جاسوسی اور دیگر الزامات 2022 میں ثابت ہوئے تھے جس کے بعد…

نیٹو ممالک کی روس کیخلاف بڑا محاذ کھولنے کی تیاری، یوکرین کیلئے اربوں ڈالرامداد پراتفاق

نیٹو ممالک نے روس کیخلاف بڑا محاذ کھولنے کی تیاری کر لی ہے، یورپی یونین کی جانب سے روس کیخلاف جنگ میں یوکرین کی امداد کیلئے اربوں ڈالر امداد دینے پر اتفاق کر لیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے یوکرین کیلئے…

متحدہ عرب امارات کا ’صفر بیوروکریسی پروگرام‘ کا اعلان

متحدہ عرب امارات نے ملک میں بیورکریٹک پروسیجر میں کمی اور عوام کو سہولیات کی فراہمی میں مزید آسانیاں پیدا کرنے کیلئے ’صفر بیوروکریسی پروگرام‘ کے تحت آئندہ ایک سال کے دوران 2 ہزار سرکاری پروسس ختم کر نے کا اعلان کردیا۔ متحدہ عرب امارات…

بدترین مسلح تنازعات کی عالمی درجہ بندی، پاکستان، بھارت، بنگلادیش کی صورتحال تشویشناک قرار

بدترین مسلح تنازعات کی عالمی درجہ بندی میں پاکستان، بھارت اور بنگلادیش کی صورتحال کو مسلسل تشویشناک قرار دیدیا گیا ۔ بدترین مسلح تنازعات کی درجہ بندی میں پاکستان کا نمبر 14، بھارت کا 15 اور بنگلادیش کو 17 واں درجہ دیتے ہوئے تینوں ملکوں…

باطل آرزو رکھنے والے ایک صیہونی فوجی افسر کا انجام

خان یونس میں ایک صیہونی فوجی افسر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا جس کے دماغ میں حماس کے اہم رہنما یحییٰ السنوار کی لاش کے ساتھ فوٹو کھنچوانے کی باطل آرزو تھی لیکن یہ آرزو وہ اپنے ساتھ ہی لے گیا۔ غاصب صیہونی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس…

جنگ بندی اور غزہ سے انخلا کے بغیر کوئی معاہدہ نہیں: حماس

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ایک اہم رہنما محمود مرداوی نے غزہ پٹی میں جنگ بندی کے مجوزہ منصوبے کے ردعمل میں کہا ہے کہ جنگ بندی اور غزہ سے فوجی انخلا کے بغیر کوئی معاہدہ نہیں ہوگا۔ صیہونی ، امریکی، مصری اور قطری مذاکرات کاروں…

امریکہ، بحیرۂ احمر میں بحری جہازوں پر حملے کے بارے میں جھوٹ بول رہا ہے: یمن

امریکہ ، بحیرۂ احمر میں بحری جہازوں پر حملے کے بارے میں جھوٹ بول رہا ہے۔ یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے وزیر اطلاعات و نشریات ضیف اللہ الشامی نے اس امر پر تاکید کرتے ہوئے کہ امریکی وزیر دفاع لوئیڈ آسٹین نے صنعا پر حملوں کے بارے میں دیگر…

یمن پر امریکہ اور برطانیہ کی ایک بار پھر جارحیت

یمن پر امریکہ اور برطانیہ کی جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ یمنی چینل المسیرہ نے بدھ کی رات کو شمالی یمن پر ایک بار پھر امریکہ اور برطانیہ کے حملے کی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے میں صوبۂ صعدہ کے شمالی علاقے کو نشانہ بنایا گيا ہے۔…