19 ویں ایشین گیمز، ہاکی مینزکمپٹیشن کا فائنل بھارت اور جاپا ن کے درمیان کل کھیلا جائے گا

چین کے شہر ہینگزو میں جاری 19 ویں ایشین گیمز میں ہاکی کے مردوں کے ایونٹ کا فائنل بھارت اور جاپان کی ٹیموں کے درمیان جمعہ کو کھیلا جائے گا۔ ایشین گیمز ہاکی مقابلوں میں بارہ ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔ ٹیموں کو دو پول میں تقسیم کیا گیا…

نیشنل انڈر 19 کرکٹ چیمپئن شپ اینڈ کپ کا چوتھا مرحلہ کل سے شروع ہوگا

پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام کراچی ریجن وائٹس کا مقابلہ آزاد جموں وکشمیر ریجن سے یو بی ایل سپورٹس کمپلیکس، کراچی میں ہوگا۔ فیصل آباد ریجن اور حیدر آباد ریجن کی ٹیموں کے درمیان میچ کے سی سی اے، کراچی کھیلا جائے گا۔ کوئٹہ ریجن اور…

ایشین گیمز،جاپان اور شمالی کوریا کا ویمنز فٹ بال کمپٹیشن کا فائنل کل ہو گا

ہانگ زو میں جاری 19 ویں ایشین گیمز میں خواتین کے فٹ بال کمپٹیشن میں شمالی کوریا اور جاپان کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ چکی ہیں جن کے درمیان فائنل میچ کل جمعہ کو کھیلا جائے گا۔ تیسری پوزیشن کے میچ میں میزبان چین اور ازبکستان کی خواتین فٹ بال…

ایشین گیمز، مینز کرکٹ کمپٹیشن کا سیمی فائنلز کل کھیلا جائے گا

مینز کرکٹ کمپٹیشن کا پہلا سیمی فائنل میچ بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا اور دوسرے سیمی فائنل میچ میں پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ تیسری پوزیشن اور فائنل میچ 7 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔اس…

پاکستانی کرکٹ ٹیم کی سکیورٹی بھارت کی ذمہ داری ہے، دفترخارجہ

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان صرف افغان مہاجرین نہیں بلکہ تمام غیر قانونی مقیم افراد کے خلاف کارروائی کررہاہے۔ پاکستان نے احمد آباد میں دہشتگردی کے خدشے کے حوالے سے چلنے والی رپورٹس پر…

بھارتی ریاستی دہشت گردی میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

جنت نظیر وادی کے ضلع کلگام میں قابض بھارتی فوج نے نوجوان کو سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کیا ،اس دوران چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا اور خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی۔ قابض بھارتی فوج نے علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے…

امریکا کا ضبط شدہ ایرانی گولہ بارود یوکرین بھیجنے کا فیصلہ

امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹ کام کے مطابق ایران کے ضبط شدہ گولہ بارود میں سے 7.22 ایم ایم کے 1.1 ملین راؤنڈز یوکرین بھیجے جائیں گے۔ سینٹ کام کے مطابق یہ راؤنڈز دسمبر 2022 میں امریکی نیوی نے پکڑے تھے جو کہ ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے…

بھارت میں ہندوانتہاپسندوں کا نماز سکھانے والے ٹیچر پر وحشیانہ تشدد

وزیراعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں ہندو انتہاپسندوں نے ایک اسکول میں گھس کرنماز سکھانے والے ٹیچر پر بدترین تشدد کیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ ہندو انتہا پسندوں اور مقامی حکومتی اہلکاروں نے اسکول کو معافی مانگنے…

گریگ فرگس کینیڈا کی ہاؤس آف کامنز کے پہلے سیاہ فام اسپیکر بن گئے

سابق اسپیکر انتھونی روٹا دوسری جنگ عظیم میں نازی فوجی کی جانب سے لڑنے والے ایک شخص کو تقریب میں مدعو کرنے اور اعزاز دینے پر شدید عوامی احتجاج کے بعد گزشتہ ہفتے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اسپیکر انتھونی روٹا نے 98 سالہ نازی فوجی کا یوکرین کے صدر…

مودی سرکار میڈیا کو غیر ملکی فنڈنگ کا الزام لگا کرہراساں کرنے لگی

میڈیا ہاؤس کے بانی پیرابیر پرکایاستھا اورایک نیوز پورٹل کے ہیومن ریسورس کے سربراہ امیت چکرورتی کو انسداد دہشت گردی اور غیر قانونی سرگرمیوں کے قوانین کے تحت گرفتار کر لیا گیا ہے۔ نئی دہلی میں بھارتی حکومت کے مسلمانوں سمیت اقلیتوں کو…